جہلم

جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والوں نے چارہ کی قیمتوں من مرضی کا اضافہ کر دیا

جہلم: جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والوں نے چارہ کی قیمتوں من مرضی کا اضافہ کر دیا، 50 سے 100 روپے فی من مہنگا کر دیا، مویشی پال افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں اشیاء خوردونوش سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں جانوروں کیلئے چارے کی قیمتوں میں بھی 50 سے 100 روپے فی من تک مہنگا کرکے فروخت کیا جا رہا ہے، چارہ مہنگا ہونے کی وجہ سے مویشی پال افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے چارہ فروخت کرنے والے دکانداروں نے چارے کے نرخ بڑھا دیئے ہیں جس سے مویشی پال افراد کو جانوروں کیلئے چارے کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button