جہلم

جہلم شہر اور گردونواح میں دودھ کے معیار کو چیک کرنے والی فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں غائب

جہلم: شہر اور گردونواح میں دودھ کے معیار کو چیک کرنے والی فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں غائب، جگہ جگہ، گلی گلی، غیر معیاری، ملاوٹ شدہ دودھ، دہی فروخت ہونے لگا، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں غیر معیاری اور ناقص دودھ، دہی کی فروخت کا کارروبار عروج پکڑتا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہونا ہے۔

گلی، محلوں میں ملاوٹ شدہ ، مضر صحت اور ناقص وغیر معیاری دودھ، دہی فروخت کرنے والے دودھ فروشوں نے گائے بھینسوں کا دودھ فروخت کرنے کی بجائے کیمیکل سے تیار انتہائی ناقص، مضر صحت دودھ کی فروخت شروع کر رکھی ہے جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے، بزرگ شہری معدہ ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ دودھ، دہی فروخت کرنے والے بااثر دکانداروں کو چیک کرنے کی بجائے فرضی کارروائیاں کر کے کاغذوں کا پیٹ بھر دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ناقص غیر معیاری مضرصحت دودھ سمیت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات اور دکانیں سیل کرنے کا پابند بنایا جائے تا کہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button