جہلم

نو عمر بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈی وارمنگ مہم چلائی جائے گی۔ مطاہر حیات وٹو

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں نو عمر بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے 1، 2 اور 4 نومبر کو خصوصی ڈی وارمنگ مہم چلائی جائے گی جس میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی دوا فراہم کی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے مہم کے دوران سکول جانے والے پہلی تا دسویں جماعت تک تمام بچوں اور 5 سے14 سال کی عمر کے اسکول نہ جانے والے بچوں کو کسی بھی قریبی سرکاری یا نجی اسکول میں تربیت یافتہ اساتذہ پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کے لئے Mebendazole 500mg نامی دوا کھلائیں گے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ’’آنتوں میں کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں، جنہیں مٹی سے منتقل ہونے والے امراض بھی کہا جاتا ہے، خوراک سے غذائی قوت حاصل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں جوخون کی کمی، غذائی کمی اور کمزور ذہنی و جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں۔ یہ بیماریاں پاکستانی بچوں کی طویل المدتی صحت، تعلیم اور پیداواری صلاحیت کے لئے شدید خطرہ ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ان کو فوری توجہ دی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دوا کا معیار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (DRAP) اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب (DTL Punjab) سے تصدیق شدہ ہے، محکمہ صحت اس حوالے سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے اور 5 سے 14 سال تک بچوں کی 100 فی صد کوریچ یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی صحت کو محفوظ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button