مسلم لیگ ن یونین کونسل نگیال کا ڈھانگری میں اہم اجلاس، حلقہ بندیوں پرتحفظات کا اظہار

ڈومیلی:سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے گاؤں ڈھانگری میں ملک ربنواز کے ڈیرے پر مسلم لیگ ن کے یونین کونسل نگیال کے عہدیداران و ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یونین کونسل کے سابق چیئرمین سابق کونسلرز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کی قیادت سابق چیئرمین ملک ربنواز نے کی، اجلاس میں سابق کونسلرچوہدری تصدق، سابق یوتھ کونسلرراجہ عدیل کیانی، سابق کونسلرجاویداقبال، صدرراجہ محسن کیانی، واجدکیانی، قیصرکیانی سمیت دیگر مسلم لیگ ن یونین کونسل نگیال کی قیادت نے حلقہ بندیوں پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے مشاورت کی گئی۔
پوری قیادت نے حلقہ بندیوں پر قانونی کارروائی کرنے عمل لانے پر اتفاق کیاگیا اور رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیا، رٹ دائرکیلئے کاغذی اورقانونی کارروائی کیلئے کام شروع کردیا۔
یاد رہے کہ نئی حلقہ بندیوں پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاورکمال نے بھی عوام کے تحفظات دور کرنے کا بھی اعلان کردیا۔