سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں مضر صحت اشیاء کی فروخت، زائد المیعاد جوس پینے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی

سوہاوہ شہر اور گردونواح میں مضر صحت اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری، زائد المیعاد جوس پینے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں ایک دوکان سے خریدا گیا زائد المیعاد جوس پینے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی، مشہور کمپنی کے زائد المیعاد جوس کی فروخت پر بھی کوئی محکمہ کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

اس سے قبل بھی ایسی چیزوں کی نشاندہی کے باوجود انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی پرچون دوکانداروں کو جرمانہ کر کے اپنی فرضی کارروائی پوری کر دیتی ہے مگر ان غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے بڑے ڈیلرز سے بھاری نذرانے اور تحائف کے عوض ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔
سوہاوہ میں مضر صحت اشیاء کی فروخت، زائد المیعاد جوس پینے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی
شہر بھر میں بے شمار مشہور کمپنیوں کے جعلی مشروبات کی فروخت بھی بغیر کسی ڈر کے جاری ہے جبکہ انتظامیہ کو علم ہونے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی نہ کر کے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

شہریوں نے اس مجرمانہ فعل کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button