پنڈدادنخاناہم خبریں
حلقہ پی پی 27؛ حاجی ناصر للِہ اور راجہ شاہنواز سے متعدد افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

پنڈدادنخان: پنجاب بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی الیکشن لڑنے کے خواہشمند حلقہ پی پی 27 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا رہے ہیں، تحصیل کمپلیکس میں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو کی زیر نگرانی سکیورٹی سمیت دیگراقدامات کیے گئے۔
حلقہ پی پی 27 جہلم 3 کے لیے الیکشن لڑنے کے خواہشمند اپنے حامیوں کے ساتھ بھنگڑے ڈالتے نعرے لگاتے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لئے آر او آفس میں آرہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ، پی ٹی آئی کے سابق امیدوار پی پی 27 راجہ شاہنواز، میجر (ر) فیض احمد فیض سمیت متعدد افراد نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ مزید 2 روز جاری رہے گا۔