دینہاہم خبریں

کمشنر ثاقب منان کا دینہ کا دورہ، تحصیل کمپلیکس، اراضی سنٹر اور تاریخی قلعہ روہتاس میں کام کا جائزہ لیا

دینہ: کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کا دینہ کا دورہ ، تحصیل کمپلیکس، اراضی سنٹر اور تاریخی قلعہ روہتاس میں کام کا جائزہ لیا اور محکمہ آثار قدیمہ کے کام کو سراہا، دیہی مرکز چک عبدالخالق میں بہترین طریقے سے لوگوں کے مسائل کرنے پر پٹواری کو 5سو روپے انعام بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار دورہ دینہ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل کمپلیکس، اراضی سنٹر دینہ کا دورہ کیا اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا جائزہ لیا۔

کمشنر راولپنڈی نے تاریخی مقام قلعہ روہتاس ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کا بھی دورہ کرتے ہو ئے ڈویلپمنٹ اور کنزرویشن کے کام کا جائزہ لیا اور محکمہ آثار قدیمہ کے کام کو سراہا، بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے دینہ کے نواحی علاقہ دیہی مرکز چک عبدالخالق کا بھی دورہ کیا، جہاں عوام کو فوری ریلیف اور بروقت سہولیات فراہم کرنے پر پٹواری مرزا طالب بیگ کو اپنی جیب سے 5سو روپے نقد انعام بھی دیا۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈویژن راولپنڈی اور جہلم میں پٹواریوں کی نشستیں دسمبر تک مکمل کر لیں، وزیراعلی پنجاب اور ریوینو بورڈ کی کلیئر پالیسی ہے کہ ہر ماہ کی یکم یا دو تاریخ کو کھلی کچہری لگائی جائے، جہاں لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور صفائی کے حوالے سے جو مسائل ہیں ڈپٹی کمشنر سے بات کروں گا اور بہت جلد اس کو حل کریں گے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ انعم بابر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button