سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے علاقہ ٹبی سیداں بس سٹاپ پر نامعلوم ڈاکو دوکاندار سے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین کر فرار

سوہاوہ کے نواحی علاقے ٹبی سیداں بس سٹاپ پر بلڈنگ میٹریل اینڈ ٹک شاپ پر شام گئے ڈکیتی کی واردات، ڈکیت دکاندار سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار، اہلیان علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے ٹبی سیداں بس سٹاپ پر بلڈنگ میٹریل اینڈ ٹک شاپ پر 7 بجکر 10 منٹ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈکیت گن پوائنٹ پر دکاندار راحیل شہزاد سے 36000 روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ ریسکیو 15 پر کال کرنے پر سوہاوہ پولیس نے بروقت پہنچ کر ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

یاد رہے ٹبی سیداں میں گزشتہ تین چار مہینوں میں ڈکیتی کی یہ تیسری واردات ہوئی ہے مگر سوہاوہ پولیس ڈکیت گینگ پکڑنے سے قاصر ہے۔ اہلیان علاقہ نے ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈکیتوں کو جدید سائنسی طریقہ سے پکڑا جائے تاکہ علاقے میں امن کی فضاء قائم ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button