جہلم

ڈرائیور اپنے لائسنس اپ ٹو ڈیٹ رکھیں بغیر لائسنس کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محمد اکرم گوندل

جہلم: ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر رانا طاہر الرحمٰن کی خصوصی ہدایت ڈسٹر کٹ ٹریفک آفیسر محمد اکرم گوندل کی زیرنگرانی انچارچ ایجوکیش ونگ محمد شعیب نے سینئر ٹریفک اسٹیٹ ملک نعیم کے ہمراہ اڈہ جات پر جا کر ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی اور سموگ کے متعلق آگاہی لیکچردیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈرائیور اپنے لائسنس اپ ٹو ڈیٹ رکھیں بغیر لائسنس کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی گاڑی کے کاغذات مکمل رکھیں ۔روٹ پرمٹ ،فٹنس سرٹیفکیٹ اور ٹوکن اپ ٹو ڈیٹ رکھیں ،اکثر ڈرائیور ز کے بارے میں شکایات ملی ہیں کہ کرایہ زیادہ وصول کیا جاتا ہے ۔سیٹ بائے سیٹ کی بجائے زیادہ سواریاں بٹھائی جاتی ہیں اور بدتمیزی کی شکایات آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مسافر حضرا ت کو سموگ کے متعلق آگاہی دی ،اور ہدایت دی کہ ضرورت کے وقت گھر سے نکلیں، ہمارا مقصد عوام الناس کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button