جہلم میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی پر کارکنوں کا جشن

جہلم: ضلع جہلم میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی آزاد امیدواروں کی شاندار کامیابی پر کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے جیتنے والوں کے ڈیروں پر حاضری، ڈیروں پر جشن کا سماں رہا۔

کا رکن ڈیروں پر مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دکھائی دیئے ۔ عوام کی بڑی تعداد نے تالیاں بجا کر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر حلقہ پی پی 25 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار یاسر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس کے لئے شکر گزار ہیں اور انشاء اللہ آپ کی خدمت کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ، جو نقصان پچھلے 16 ماہ میں ہوا اس کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، آپ کے اعتماد کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزارہیں۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصر ے دیکھنے کو ملے، شائقین نے مسلم لیگ ن کی جیت کی نفی کرتے ہوئے لکھا کہ فارم 45 پر جیت آزادامیدوارں کی تھی جسے لیگی قیادت نے تبدیل کروایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button