غیر فطری حلقہ بندیاں پردیسیوں کو شکست سے نہیں بچا پائیں گی۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان: غیر فطری حلقہ بندیاں پردیسیوں کو شکست سے نہیں بچا پائیں گی، ووٹ کا حق پھر بھی تحصیل کی عوام ہی استعمال کرے گی، تحصیل پنڈدادنخان کی تمام نیبر ہڈ اور ویلج کونسل کی ہر ہر سیٹ پر امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 ، سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکھاڑ پچھاڑ کر کے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کے لئے تحصیل کی عوام کو در بدر کر دیا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی یونین کونسلیں چار قدم پر تھیں آج وہ چار چار میل دور حلقوں میں شامل کر دی گئیں جس کے باعث علاقائی عوام کو مشکلات کا سامنا رہے گا یہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی تحصیل پنڈدادنخان کی عوام پردیسیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا تہیہ کر چکی ہے۔
چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ ووٹ ڈالنا عوام کا حق ہے اور اپنے ووٹ کا استعمال کر کے ان لوگوں کو بتا دیں گے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا نہیں دیا جا سکتا۔