منگلااہم خبریں

منگلا کے قریب مچھلیاں پکڑتے ہوئے 45 سالہ شخص پاؤں پھسلنے سے نہر اپر جہلم میں گر کر جاں بحق

منگلا کے قریب مچھلیاں پکڑتے ہوئے 45 سالہ شخص پاؤں پھسلنے سے نہر اپر جہلم میں گر کر جاں بحق، نہر اپر جہلم میں گرنے والے شخص کی نعش نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد ٹیکسٹائل ملز منگلا کے قریب مچھلیاں پکڑتے ہوئے 45 سالہ محمد خلیل ولد نور عالم سکنہ تقی پور میرپور آزاد کشمیر پاؤں پھسلنے سے نہر اپر جہلم میں جا گرا اور نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

پاک آرمی کے غوطہ خور ٹیم نے نہر میں ڈوبنے والے شخص نعش کو نہر سے نکال لیا، شہری کی نعش جائے وقوعہ سے ایک کلو میٹر دور پلی کے قریب سے ریکور کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button