ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو 15 ستمبر کو سکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ملازمین ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ

کھیوڑہ (شعیب کھوکھر) تنخواہوں اور سکیلز میں اضافے کے سرکاری احکامات کے باوجود لوکل گورنمنٹ کے ملازمین اس سہولت سے محروم، ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کے ملازمین اپنے آفیسران سمیت سراپا احتجاج ہیں۔
سال 2022-23 کے بجٹ اعلان میں گورنمنٹ آف پاکستان نے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور سکیلز میں اضافے کا اعلان کیا تھا جسے پنجاب گورنمنٹ کے فنانس ڈپارٹمنٹ نے لاگو بھی کر دیا لیکن لوکل گورنمنٹ کے ملازمین منہ دیکھتے رہ گئے۔
اس سلسلہ میں گزشتہ روز ٹاؤن کمیٹی کے اسسٹنٹ سی او حاجی محمد سلیمان، ملک محمد امین، چوہدری محمد رفیق (پی۔اے) ملک محمد افسر چوہدری محمد افتخار اور دیگر عملہ نے سیکٹری لوکل گورنمنٹ سے ان احکامات پر عمل کروانے کا مطالبہ کیا۔
ایک کارنر میٹنگ کے دوران حاجی محمد سلیمان، ملک محمد امین سید ظفر عباس اور دیگر افراد نے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو 15 ستمبر کو سکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔