جہلم

آن لائن گرم ملبوسات کی خرید اری میں اضافہ، فراڈ کے واقعات بھی منظرعا م پر آنے لگے

جہلم: سردی کا آغاز آن لائن گرم ملبوسات کی خریداری میں اضافہ ،فراڈ کے واقعات بھی منظرعا م پر آنے لگے۔

سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے بڑی تعداد میں گرم ملبوسات جیکٹس جرسیاں سویٹر شوز اور شالز سمیت گرم کپڑوں کے آن لائن آرڈرز بک کروانا شروع کر دیئے ہیں ان کے ساتھ ہی آن لائن ڈلیور ہونے والی مصنوعات کے غیر معیاری ہونے کے فراڈ بھی سامنے آنے لگے ہیں۔

آن لائن اشیا فروخت کرنے والی ویب سائیٹس تصاویر تو انٹر نیشنل برانڈ کی اشیا کی لگائی ہوتی ہیں جبکہ آرڈر کرنے پر پر آرڈر کی گئی مصنوعات سے بالکل مختلف اور لوکل ہوتی ہیں۔

اس حوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تشہیر بھی فراڈ ثابت ہورہی ہے جبکہ اچھی شہرت کے حامل دکاندار ایمانداری کے ساتھ کارروبار کر رہے ہیں، فراڈ کرنے والے نوسر بازوں کیوجہ سے اچھی شہرت کے حامل کارروباری افراد کی شہرت بھی متاثرہورہی ہے ۔

شہریوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسی ویب سائٹس متعارف کروائے جہاں فراڈ کرنے والے افراد کی شکایات کا اندراج ہو اس طرح صارفین کو کنزیومر کورٹ کے ذریعے ریلیف دیا جائے تاکہ آن لائن فراڈ کرنے والے افراد سے محفوظ رہا جا سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button