دینہمنگلااہم خبریں

منگلا ٹول پلازہ کے قریب باراتیوں کی بس الٹ گئی، 17 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

دینہ: منگلا ٹول پلازہ کے قریب باراتیوں کی بس الٹ گئی، 17 افراد زخمی، 3 افراد کی حالت تشویشناک، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجر خان سے میرپور جانے والی بارات واپسی پر منگلا ٹول پلازہ بڑل کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثہ 17 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور 5 زخمیوں کو سی ایم ایچ منگلا اور 12 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button