جہلم

پاکستان میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آئے گا، فواد چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے اسی سے ملک میں استحکام آئے گا۔ ہم اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہتے ہیں، حکومتی لوگ ہی تقرریوں کو متنازع بنا رہے ہیں جو نہیں ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے، ہمارا مارچ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button