پڑی درویزہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پڑی درویزہ کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کے لئے امداد کیمپ کا انعقاد

پڑی درویزہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پڑی درویزہ کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کے لئے امداد کیمپ کا انعقاد، ایک لاکھ روپے نقدی کے علاوہ برتن ، زنانہ، مردانہ کپڑے ، بچوں کے لباس، کمبل، چادریں اور چپلوں تک کے عطیات دیئے گئے، حافظ محمد وقاص جاوید اور راجہ تنویر اصغر کیانی نگرانی کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ سیلابی آفت سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانیوں کی امداد کے لئے جہاں عالمی سطح پر ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہاں ملک کے اندر موجود سیاسی، سماجی اور دینی ادارے بھی متحرک ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی تاریخی بازار پڑی درویزہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پڑی درویزہ کے زیر اہتمام راجہ تنویر اصغر کیانی اور حافظ محمد وقاص جاوید کی زیر نگرانی ایک امدادی کیمپ قائم کیا گیا۔ جو ایک مخصوص مدت تک جاری رہا۔

یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے زیر نگرانی یہ کیمپ کئی علاقوں میں قائم کیے گئے تھے ۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن امدادی کیمپ پڑی درویزہ میں مقامی اور گردونواح سے عوام نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے نہ صرف نقدی مبلغ ایک لاکھ روپے کے عطیات جمع کرائے بلکہ سٹیل اور پلاسٹک کے برتن دو عدد بڑے گتے کے کاٹن، زنانہ لباس 240عدد، اسی طرح مردانہ لباس 150عدد، بچیوں اور بچوں کے سوٹ 100عدد، 20 عدد جیکٹیں، 9 عدد کمبل چادریں اور 30 جوڑ ے جوتے بطور عطیہ پیش کئے۔

حافظ محمد وقاص جاوید نے بتایا کہ دیہات ہونے کے باوجود عوام نے دل کھول کر سیلاب زدگان کے لئے مد د فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عطیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوہاوہ کی وساطت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع جہلم کی تنظیم تک پہنچائی گئیں۔ ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کے زیر نگرانی سارے ضلع جہلم سے جمع ہونے والے عطیات راجن پور کے علاقہ کے سیلاب زدگان امدادی کیمپ تک پہنچائے گئے ہیں۔

حافظ وقاص جاوید کا کہنا تھا کہ پڑی درویزہ اور دیگر علاقہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے علاوہ دیگر مذہبی، دینی، سیاسی جماعتوں کے زیر نگرانی اداروں نے بھی عطیات جمع کرنے لئے امدادی مہم چلائی تھی ہر ادارے کو اپنی توقع کے مطابق مالی کے علاوہ دیگر امداد دستیاب ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button