دینہاہم خبریں

دینہ والوں کو ثابت کروں گا کہ میں ان کا حقیقی بیٹا ہوں۔ راجہ یاور کمال

دینہ: راجہ یاور کمال نے کہا کہ دینہ والوں کو ثابت کروں گا کہ میں آپ کا حقیقی بیٹا ہوں آپ کے ووٹ اور آپ کے اعتماد کو داغ دار نہیں ہونے دیا اور نہ ہی اپنے حلقے اور ضمیر کا سودا ہونے دیا ، خان کے ساتھ کھڑا تھا ، کھڑا ہوں، مرتے دم تک کھڑا رہوں گا۔

ایم پی اے راجہ یاور کمال نے نکودر چوک سے نیو جھنگ تک 10 کروڑ کی لاگت سے منگلا روڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے سنجیدہ حالات ہیں، مہنگائی کی وجہ سے عوام مر رہی ہے، عوام غریب سے غریب تر ہوتی جا رہی ہے، یہ کیسے لیڈر ہیں زرداری اور نواز شریف دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا محب وطن لیڈر کو ئی نہیں ہے، میری دعا یہ بھی ہے کہ ہمارا جوایم این اے کا امیدوار ہو چوہدری زاہد اختر جیسا ہو جو آپ کے درمیان بیٹھا ہو۔

ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ نہ میں قائد ہوں اور نہ میں قائد بننا چاہتا ہوں میں صرف آپ کا بیٹا ہوں آپ کا خادم ہوں (ن) لیگ والوں دیکھ لو ابھی تو الیکشن بھی نہیں میرا خیال ہے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اور چوہدری زاہد اختر 2014 کو پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ہم جس جماعت میں تھے وہ اس قابل نہیں تھے کہ پاکستان کی سوچ رکھتے ہوں، قائد اعظم کے بعد محب وطن لیڈر عمران خان ہے ، چار سالوں میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کی ہے پورے حلقے PP-25 میں چلے جائیں کوئی ثابت کر دے کہ ہم نے کسی کے اوپر زیادتی یا سیاسی پریشر ڈالا ہو ہمارے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے خود اپنی جیبیں بھرتے ہیں ان کو کسی کا کوئی خیال نہیں تھا ان کو صرف ایک ہی خیال تھا کہ ہم اپنے کیسز کس طرح ختم کروائیں۔ آج ایم پی اے راجہ یاور کمال نے ثابت کیا ہے کہ وہ آپ کے دلوں میں بسنے والا لیڈر ہے اور ان چار سالوں میں جتنے ترقیاتی کام راجہ یاور نے کروائے ہیں شاید ہی کسی نے کروائے ہوں گے۔

چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ ہم سیاست میں آتے ہیں اس لیے کہ آپ لوگوں کی خدمت کر سکیں اگر ہم آپ کے پاس آئیں تو آپ بھی اس طرح والہانہ استقبال کریں اور باہر نکلیں اور آج راجہ یاور کمال نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ کے دلوں میں گھر بنایا ہے جتنا کام اس سپوت نے آپ کے لیے کیا ہے شاید ہی کسی ایم پی اے نے کیا ہو۔

تقریب سے چوہدری محمد اسماعیل ، راجہ سعود الطاف ، راجہ وقاص ، وسیم خان ، جمیل نظامی ، راجہ شاہد عزیز کیانی ، رمیض بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button