جہلم
جہلم میں ٹاہلیانوالہ سے ڈنگی پلی تک سڑک کی تعمیر شروع، 4 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

جہلم میں تعمیر و ترقی کے کام شروع ہو گئے، ٹاہلیانوالہ سے ڈنگی پلی تک سڑک کی تعمیر شروع، چار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاہلیانوالہ سے ڈنگی پلی تک جہلم کی مصروف ترین دوریہ شہراہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس پر گھڑے پڑ چکے تھے اور بارش ہونے کے ساتھ اس پر پانی کھڑا ہو جا تا تھا لوگوں کااور ٹرانسپورٹ کا گزرنا محال تھا۔
جس پر حکومت پنجاب نے چار کروڑ سترہ لاکھ روپے پانچ کلومیٹر درویہ سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دی اور فنڈز جاری کر دیے گئے۔جبکہ ٹھیکیدار نے اس روڈ کی تکمیل کے لیے کام شروع کر دیا ہے جس سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔
اس سڑک کی تعمیر حکومت پنجاب کا ایک بہت بڑا اقدام ہے جس پر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔