
سوہاوہ: پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ سفیر اکبر اور مرزا عبدالغفار کی قیادت میں وفد نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی، سوہاوہ اور ٹیکس کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راجہ سفیراکبر رہنماپاکستان پیپلزپارٹی اور مرزاعبدالغفار جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کی قیادت میں سوہاوہ سے وفد نے ٹیکس کےحوالے سے سابق وزیراعظم اور موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔
وفد نے راجہ پرویز اشرف سے سوہاوہ کے مسائل اور خصوصاً ٹیکس کے حوالے سے گفتگو کی، راجہ پرویز اشرف نے وفد کو مکمل تعاون اور مسائل کےحل کی یقین دہانی کروائی۔
راجہ پرویز اشرف نے وفد کو یقین دلایا کہ سوہاوہ، ڈومیلی، دینہ، منگلا اور جہلم کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔
وفد میں راجہ سفیراکبر کے ہمراہ مرزا عبدالغفار، نصرت بخاری، صبور ہاشمی، عتیق بٹ، خضر سعید، امتیاز بھٹی، راجہ وسیم کیانی وغیرہ نے شرکت کی۔