جہلم

منشیات کا استعمال ایک اہم گھریلو مسئلہ سے بڑھ کر قومی اور عالمی خطرہ بن گیا ہے۔ میجر جنرل انیق الرحمٰن

جہلم: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل انیق الرحمٰن ملک تھے، اس کے علاوہ روحانی و سماجی شخصیت بابا عرفان الحق، ڈاکٹر شاہد سعید کالج پرنسپل، اساتذہ سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد طلباء وطالبات میں منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اس موقع پر میجر جنرل انیق الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال ایک اہم گھریلو مسئلہ سے بڑھ کر قومی اور عالمی خطرہ بن گیا ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس اس لعنت کو روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور آئندہ نسل کو محفوظ بنانے کے لیے تمام مشکلات کا مقابلہ کرے گی۔

سیمینار میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز، منشیات کے استعمال کے خلاف معاشرے اور تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ کارکردگی کے لیے پریشانی اور بُری صحبت کا دباؤ نوجوان طلباء کے مابین نشے کی لت کے بنیادی اسباب کے طور پر سامنے آیا ہے۔

بابا عرفان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نشہ آور چیز سے منع فرمایا ہے شراب جس چیز میں بھی استعمال ہوتی ہے وہ منع ہے، حکومت منشیات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، اس حوالے سے والدین کا کردار بہت اہم ہے، والدین اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں، گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے بھی بچے منشیات کی طرف راغب ہوتے ہیں، منشیات سے بچاؤ کا بہترین حل تعلیم اور کھیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button