منگلا
منگلا پاور ہاؤس ریفرنڈم میں ہائیڈرو یونین کامیاب

منگلا پاور ہاؤس ریفرنڈم 2022ء میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین نے میدان مار لیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق کل 784 ووٹ میں سے پیغام یونین 243 ووٹ حاصل کر سکی جبکہ ہائیڈرو یونین نے 484 ووٹ حاصل کئے۔
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین اسلام آباد ریجن کے چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری محمد عمران، طارق نیازی، سجاد حسین ساجد اور دیگرعہدیداروں نے نومنتخب صدر چوہدری خادم حسین اور جنرل سیکرٹری خالد بٹ کو مبارک باد دی۔