
دینہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا عملی فارمولا پیش کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کے پیش کیے گئے اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے ، اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ملک کی اقٹصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی انتخابات کرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس Status Quo برقرار رکھا جا سکتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2022
انہوں نے کہاکہ ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھاسکے گی،انتخابات کرانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔