دینہاہم خبریں

سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی دینہ آمد، مہر محمد فیاض سے تفصیلی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

دینہ: مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی دینہ آمد، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سے تفصیلی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال ، بعد ازاں تاریخی قلعہ روہتاس کا بھی دورہ کیا۔

نہال ہاشمی کی دینہ دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے مرکزی آفس مہر ہاؤس جی ٹی روڈ دینہ آمد ہو ئی جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سے تفصیلی ملاقات کی اور ملکی امور کے علاوہ سیاست پر گفتگو کی۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں عوام کو اندھیرے میں رکھا ان کے سیاح کرتوتوں کی وجہ سے آج عوام خمیازہ بھگت رہی ہے، اب عوام اس کے اصلی چہرے سے واقف ہو چکی ہے، اب چور مچائے شور اس کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آنے والا ، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اب رونا دھونا بند کرے عوام اس کی کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہو چکی ہے ، گندی سیاست کو فروغ دینے والا اب کس منہ سے بات کر رہا ہے یہ جتنی مرضی چوری چھپائے اب اس کی چوری چھپنے والی نہیں ہے ، سیاست کے خواب دیکھنا بند کرے ، بہت جلد میاں نواز شریف عوام کے درمیان ہوں گے اور اگلے الیکشن کی تیاری خود کریں گے۔

بعد ازاں سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے ہمراہ تاریخی قلعہ روہتاس کا دورہ کیا اور قلعے میں قائم تاریخی مقامات کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button