دینہاہم خبریں

بجلی بل: سرکاری ادارے آئیسکو جہلم سرکل کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

آئیسکو نے بجلی کے بلوں کے ڈیفالٹر کی فہرست جا ری کر دی، عام صارفین کے بعد سرکاری ادارے بھی بلوں کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، جہلم سرکل میں 27 ارب 21 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

فہرست کے مطابق سرکاری اور صوبائی ادارے آئیسکو کے 71 ارب 51 کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے، صوبائی سرکاری ادارے 53 کروڑ 80 لاکھ روپے کے نادہندہ، جہلم سرکل میں 27 ارب 21 کروڑ کے نادہندہ ہیں، جہلم سرکل میں آزاد کشمیر کے ذمے 26 ارب 90 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

اسلام آباد میں سرکاری ادارے اور آزاد کشمیر حکومت 7 ارب 94 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔ اٹک سرکل میں سرکاری ادارے 80 کروڑ، راولپنڈی کے سرکاری ادارے 1 ارب 37 کروڑکے نادہندہ ہیں۔

چکوال سرکل میں سرکارے ادارے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے، راولپنڈی کینٹ کے سرکاری ادارے 35 ارب 22 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، راولپنڈی کینٹ میں آزاد کشمیر کے ذمے 31 ارب 88 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت نے بجلی کے بلوں کی مد میں آئیسکو کے 60 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ڈیفنس کے اداروں نے آئیسکو کے 3 ارب 14 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

فہرست کے مطابق سی ڈی اے آئیسکو کا نادہندہ ہے، وفاقی ادارے آئیسکو کے 70 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. معذرت کے ساتھ، ہم لوگ برائے نام مسلمان ہیں. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور کا وہ واقعہ ھی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ھے. کہ کسی صحابی رضی اللہ عنہ کی وفات ھو گئی تو آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی نماز جنازہ پڑھانے سے رُک گئے. یہاں تک کہ اُن کے ذمہ کچھ قرض تھا. جب ادا کر دیا گیا تو نماز جنازہ ادا کی گئی. وہ صحابی ھو کر بھی ایک قرض جو وہ اپنی زندگی میں ادا کرنے سے انکاری بھی نہیں تھے. تو پھر یہ جو دانستہ طور پر نہ ادا کیا گیا بل اور اِس سے بڑھ کر چوری کی ھوئی بجلی والوں کا کیا حال ھو گا؟ اس طرح کی نادہندگی سے جو لوگ پہلے سے ھی اپنا بل دے رھے واپڈا اپنا خسارہ پورا کرنے کے لیے بجلی مہنگی کرتا ھے. یہ سب قرض دہندہ اور چور لوگ اِن کے بھی جواب دہ ھیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button