جہلماہم خبریں

جہلم میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرم فیصل بٹ نے گزشتہ سال فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کیا تھا۔

واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کیا۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کے لیے خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button