جلالپور نہر اور دورویہ سڑک کی تعمیر سے ضلع جہلم میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان:جلالپورشریف تاکندووال نہر اور للِہ تا جہلم دورویہ سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا جلالپور ایری گیشن کینال منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کو منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چوہدری فواد حسین نے جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
پنڈ دادنخان ۔ وفاقی وزیر اطلاعات @fawadchaudhry کا جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے کا دورہ pic.twitter.com/JQBBfU6JeH
— PTI (@PTIofficial) February 13, 2022
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے سے علاقے کی تقریبا ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی جبکہ پینے کا صاف پانی بھی دستیاب ہوگا۔ نہر اور دورویہ سڑک کی تعمیر سے جہلم میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نمبردار آف عبداللہ پور چوہدری محمد اشرف عورہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات @fawadchaudhry نمبردار آف عبداللہ پور چوہدری محمد اشرف عورہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے
وفاقی وزیر اطلاعات نے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، چوہدری فواد حسین pic.twitter.com/cHdDKNB92u— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) February 13, 2022
چوہدری فواد حسین نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پنڈدادنخان کے سپوت ایف سی کے لانس نائیک بابر حفیظ شہید کے گھر گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید بابر حفیظ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
شہیدوں کے خاندانوں کے حوصلے ہیں کہ وہ شہادتوں پر فخر کرتے ہیں
ہم اپنے شہید جوانوں کے لہو کے مقروض ہیں پورا پاکستان ان خاندانوں کا احسان مند ہے
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کی ریاست اور حکومت شہداء خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی@fawadchaudhry pic.twitter.com/TFmYVPTfJi— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) February 13, 2022
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہیدوں کے خاندانوں کے حوصلے ہیں کہ وہ شہادتوں پر فخر کرتے ہیں ہم اپنے شہید جوانوں کے لہو کے مقروض ہیں، پورا پاکستان ان خاندانوں کا احسان مند ہے،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کی ریاست اور حکومت شہداء خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔
انہوں نے کہا کہ بابر حفیظ شہید نے دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا، ملک و قوم کے لئے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاقوم غم کی اس گھڑی میں بابر حفیظ شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔