پنڈدادنخاناہم خبریں

ضمنی انتخاب حلقہ این اے 67؛ فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور

پنڈدادنخان: ضمنی انتخاب حلقہ این اے 67؛ فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

ضلع جہلم میں حلقہ این اے 67 جہلم ٹو کے ضمنی انتخاب کیلئے گہما گہمی جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے نامزدگی فارم منظور کر لئے گئے۔ حلقہ این اے 67 جہلم ٹو کیلئے آج کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال اعتراضات کی آخری تاریخ تھی۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ ار او آفس پہنچے، چوہدری فواد حسین کے کاغذات پر کسی قسم کا اعتراض داخل نہیں کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button