
سوہاوہ میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کرقتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ اپر ڈھلاڑ گاؤں میں ملزم آصف نے شک کی بناء پر بیوی کو قتل کیا ہے، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔