سنگھوئی گریڈ اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، گریڈ اسٹیشن کا افتتاح اگلے چند ہفتو ں میں متوقع

جہلم: سنگھوئی گریڈ اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، گریڈ اسٹیشن کا افتتاح اگلے چند ہفتوں میں متوقع، علاقہ مکینوں کا وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری کو خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ سنگھوئی میں گریڈ اسٹیشن کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ، جس کا افتتاح اگلے چند ہفتوں میں متوقع ہے جس سے گریڈ اسٹیشن باقاعدہ اپنا کام کرنا شروع کر دے گا جس سے درجنوں علاقوں کے صارفین مستفید ہو سکیں گے، اس سے قبل مضافاتی علاقوں کے مکینوں کو کم وولٹیج اور بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
قابل ِ ذکر بات یہ ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں علاقہ مکینوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی کم وولٹیج کا ہے جس پر فواد حسین چوہدری نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کا وعدہ پورا کرتے ہوئے گریڈ اسٹیشن کا کام شروع کروایا جو اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ، علاقہ مکین اس پراجیکٹ سے انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں کیونکہ نئے گریڈ اسٹیشن کے فعال ہونے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
شہریوں نے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فواد حسین چوہدری نے جو وعدے 2018 کے انتخابات کے موقع پر کئے وہ پورے کئے جارہے ہیں۔