سوہاوہ
سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر دو مختلف حادثات میں 7 افراد زخمی

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر دو مختلف حادثات میں 7 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا حادثہ پنڈ متے خان سوہاوہ کے قریب ہوا جس میں ہائی ایس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
دوسرا حادثہ بوائز ڈگری کالج سوہاوہ کے سامنے پیش آیا جس میں ہائی ایس ایک کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔