پنڈدادنخاناہم خبریں

واٹر پروجیکٹ نڑومی ڈھن کے فنڈ زکی انکوائری کیلئے اہلیان یوسی گولپور کا کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پنڈدادنخان: اہلیان یونین کونسل گولپور کا متفقہ فیصلہ،واٹر پروجیکٹ نڑومی ڈھن یونین کونسل گول پور کے فنڈ ز50 کروڑ کی صاف شفاف انکوائری کے لئے سپریم کورٹ/ہائیکورٹ اور اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کے لئے علاقہ معززین نے سر جوڑ لئے ، 50 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی پانی فراہم کرنے میں ناکام ، علاقہ مکین آج کے ترقی یافتہ دور میں ناقص ، مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گولپور ،کوڑا،چوران، سمیت درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں مکین کے ترقی یافتہ دور میں بھی ناقص ، مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران نے نڑومی ڈھن منصوبے کا آغاز کیا جس کے مطابق علاقہ تھل کے باسیوں کو صاف ،شفاف پانی فراہم کرنا تھا محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے اپنے چہیتے ٹھیکیداروں کو نوازتے ہوئے 50 کروڑ روپے کی کثیر رقم سے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی بجائے ادھورا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے درجنوں دیہاتوں کے مکین آج بھی پانی جیسی نعمت سے محروم چلے آرہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مین پائپ لائن پر اپنے چہیتوں کو غیر قانونی کنکشن دیتے ہوئے نواز رکھا ہے جس کی وجہ سے باقی ماندہ علاقہ مکین پانی کی نعمت سے محروم ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انشاء اللہ بہت جلد سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے رجوع کیا جائے گا جس میں 50 کروڑ روپے کی خوربرد کی انکوائری کروائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button