جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی جاری رکھی ہوئی ہے۔ عبدالغفور چوہان

جہلم: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری گزشتہ دن چار کشمیریوں کو شہید کر دیا گیاجس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ان خیالا ت کا اظہار عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس ضلع جہلم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے محاسرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار کشمیریوں کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی جاری رکھی ہوئی ہے، جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تواقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس دن پہلے بھی بھارتی فوجیوں کی طرف سے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا تھاسب مسلمان ملکوں کو اکٹھا ہو کر ایک پلیٹ فارم پر ہوجانا چاہیے،اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں پر اپنا خاص کرم فرمائے،اور ھمارے ملک پاکستان کی خیر ہو۔