بکری چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، برآمد شدہ رقم مدعی مقدمہ کے حوالے

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے بکری چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے برآمد شدہ رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی۔

ملزم کی شناخت مختار احمد کے نام سے ہوئی ہے، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے میری بکری اوربکرا جن کی مالیت1 لاکھ روپے ہے چوری کیے۔

ایس ایچ او جلالپور شریف نےچوری شدہ بکریوں کی مسروقہ رقم 1 لاکھ روپے مالکان کے حوالے کر دی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button