ضلع جہلم میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری، امیدواروں کی پارٹی ٹکٹ کیلئے دوڑیں

دینہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون میں 33امیدواروں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24جہلم ون میں 40امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا، امیدواروں کی پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون میں 33امیدواروں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24جہلم ون میں 40امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزد گی جمع کروائے۔

حلقہ این اے 60میں چوہدری ندیم خادم ، بلال اظہر کیانی ، چوہدری فرخ الطاف ، چوہدری فواد حسین ، چوہدری شہباز حسین ، مہر محمد فیاض ، چوہدری زاہد اخترسمیت دیگر شامل ہیں جبکہ پی پی 24میں مہر محمد فیاض ، راجہ اویس خالد ، پیر سید دلیر شاہ بخاری ، چوہدری فوق شیرباز ، راجہ غلام کیانی ، راجہ شاہد عزیز کیانی ، سید عرفان حسین شاہ ، چوہدری ندیم خادم ، راجہ یاور کمال ، انوار الحق مغل سمیت دیگر شامل ہیں۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اسکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا جبکہ امیدواروں نے پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیا۔

حلقہ پی پی چوبیس سے سابق ایم پی اے سبرینہ جاوید، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، ٹ ایل پی کے امیدوار سید عرفان امیر شاہ، غلام مرتضیٰ، ظفر اقبال اور غضنفر علی چوہدری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی جبکہ ان چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے.

الیکشن کا وقت جو ں جوں قریب آتا جا رہا ہے سیاسی سرگر میوں میں دن بدن تیزی آ رہی ہے ، امیدواروں نے عوام کے ساتھ مسلسل رابطوں کا سلسلہ بحال کر لیا تاکہ آئند الیکشن میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button