جہلم میں 2 شراب سپلائرز اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو شراب سپلائر ملزمان اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو شراب سپلائر ملزمان اعجاز احمد اور طاہر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عتیق الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button