جہلم پولیس کے 4 پولیس افسران کی اگلے عہدے پر ترقی، ڈی پی او نے رینک لگادیے

جہلم پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کے چار پولیس افسران کو اگلے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹی گشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ترقی پانے والے افسران کو انکے اہلخانہ کی موجودگی میں رینک لگائے اور مبارکباد دی، ترقی پانے والوں میں ایک سب انسپکٹر اور تین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

ترقیاب ہونے والوں میں سب انسپکٹر شکیل احمد کیانی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاست، اسسٹنٹ سب انسپکٹرنعمان محمود اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر محمود شامل ہیں۔

اس موقع پر تمام ترقیاب افسران نے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں، اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button