پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاہد کی سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس میں ملاقات ہوئی۔
پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری نے ناروے پیپلز پارٹی کی انتظامیہ اور اراکین کے علاوہ نارویجن پوٹھواری کمیونٹی کا سلام بھی پہنچایا اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں راجہ پرویزاشرف کو مختصر آگاہ کیا۔
علی اصغر شاہد کے ساتھ ناروے سے آئے خرم شہزاد اعوان راولپنڈی سے ملک فیصل اعوان اور چیچاوطنی کے سعادت محمود اعوان نے بھی ملاقات کی۔
یاد رھے کہ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان بارایسوسی ایشن کے لئے خصوصی سولر سسٹم کا افتتاح بھی کیا ۔