Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مسلم لیگ (ن) کا پوری قوت سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مسلم لیگ (ن) کا پوری قوت سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 27 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پوری قوت کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی قائد نواز شریف نے پارٹی کو بھرپور تیاریوں اور نو نکاتی ایجنڈے کے تحت انتخابی منشور تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے اور تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں جلسے، ورکرز کنونشن اور دیگر تقاریب منعقد ہوں گی جب کہ انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول کی تیاری بھی شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کے لیے کمیٹی کو ٹاسک دے دیا یہ انتخابی منشور نواز شریف کے 9 نکاتی منشور کی روشنی میں تیار کیا جائے گا، نواز شریف نے 21 اکتوبر کو چار سال بعد وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا دیا تھا۔

9 نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی اخراجات میں کمی، خودمختاری خارجہ پالیسی، آمدنی و محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں بنیادی اصلاحات شامل ہیں۔

برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی نوعیت کے اقدام، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب، توانائی (بجلی گیس) کی قیمتیں کم کرنا نو نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری، نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب اور نظام عدل وانصاف میں اصلاحات بھی نو نکاتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار
11 دسمبر, 2023
بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
11 دسمبر, 2023
للِہ جہلم روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے ہمارے گراؤنڈ ویران ہو گئے، کھلاڑی سراپا احتجاج
11 دسمبر, 2023
پی ٹی آئی رہنما راجہ گلزار احمد مسلم لیگ (ن) میں شامل، مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان
11 دسمبر, 2023
‘اب گاؤں چمکیں گے’ پروگرام کے تحت ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے ، سمیع اللہ فاروق
11 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

11 دسمبر, 2023

پی ٹی آئی رہنما راجہ گلزار احمد مسلم لیگ (ن) میں شامل، مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان

11 دسمبر, 2023

دینہ میں نامعلوم چور سرکاری سکول کے ٹیچر کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

11 دسمبر, 2023

سوہاوہ میں صفائی کے حوالے سے گرینڈ آپریشن

11 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں