پنڈدادنخان

ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں آگاہی واک کا اہتمام

پنڈدادنخان: ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں آگاہی واک کا اہتمام، آ گاہی واک میں محکمہ صحت کے ملازمین کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

دنیا بھر میں آج ذیابطیس کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر پنڈدادنخان میں بھی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، آگاہی واک کی قیادت ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خالد فاروقی نے کی جبکہ واک میں محکمہ صحت کے ملازمین کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خالد فاروقی نے بیماری سے بچاؤ کے لئے سادہ اور تازہ خوراک کی اہمیت پر زور دیا جبکہ ڈبہ بند اور پیکنگ کی خوراک سے اجتناب کا کہا۔ بیماری کی ایک بڑی وجہ موٹاپے کو قرار دیتے ہوئے خالد فاروقی نے کہا موٹاپے کو کنٹرول کرنے کے لیے باقاعدگی سے واک کا اہتمام کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button