نوجوان صحافی ملک عدنان کھوکھر کے سسر ثناء اللہ کے بھائی اور یاسر نون کے والد محترم انتقال کر گئے

پنڈدادنخان: نوجوان صحافی ملک عدنان کھوکھر کے سسر ثناء اللہ کے بھائی اور یاسر نون کے والد محمد اشرف حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاؤں نوناوالہ میں ادا کی گئی ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز، تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر ارائیں، جنرل سیکرٹری یونس شہباز، الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان، سینئر نائب صدر نور حسین، شکیل شیراز سینئر نائب صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان، سینئر صحافی ملک آصف کھوکھر، ملک فاروق اعظم، نوجوان صحافی سلیمان شہباز، رضوان یوسف، ذیشان یوسف، عدنان یونس، سینئر صحافی صفر علی خان، چوہدری اعجاز محمود، میاں اطہر عمران سابق ایم اپی اے چوہدری نذر حسین گوندل، رہنماء پی ٹی آئی پنڈدادنخان ملک غلام مصطفی مٹھو، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی پنڈدادنخان ملک وقار عباس، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل پنڈدادنخان ملک باصر کھوکھر، معروف بزنس مین ندیم بابر منڈی بہاؤالدین سمیت علاقہ بھر سے سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے نوجوان صحافی ملک عدنان کھوکھر اور غمگین خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔