دینہ

حرام کھانے سے بندہ شیطان کی پیروی میں لگ جاتا ہے، شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ: امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ حرام کھانے سے بندہ شیطان کی پیروی میں لگ جاتا ہے اور شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے، شیطان پھر شکوک و شبہات پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے وہ یہ چاہے گا کہ آہستہ آہستہ بندہ ایمان سے بھی جاتا رہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب میں کہا کہ شیطان کی پیروی بندے کواس برائی سے بے حیائی تک لے جاتی ہے اور بے حیائی کفر تک۔ شیطان کی کوشش ہوتی ہے کہ بندے کو اس کے برے اعمال بھی اچھے کر کے دکھائے حرام غذاء کے کردار پر اس قدر اثرات ہوتے ہیں پھر اسے اپنے برے اعمال بھی برے نہیں لگتے اور وہ انہیں لوگو ں کے سامنے بڑے فخر سے بیان کر رہا ہوتا ہے۔ ایسے ہی حلال اور پاکیزہ غذاء بندے کے وجود کو بھی قوت دیتی ہے اور اس کے ایمان میں بھی اضافہ کرتی ہے، حلال کھانے سے مزید نیکی کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کو اختیار نہیں کرتے اور رسم و رواجات کو بڑی باقاعدگی سے ادا کر رہے ہوتے ہیں۔اقرار صرف زبان کی حد تک رہ گیا ہے اتباع نہیں رہا یہ کتنا بڑا سوالیہ نشان ہے۔ربیع الاول کا مہینہ ہے کتنے بیان ہو رہے ہیں کیا حدودو قیود کا خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے اظہار محبت میں بھی اگر شدت اختیار کی جائے اور باقی کسی کو کچھ سمجھا ہی نہ جائے۔ ایسے لوگ بھی ہوئے جنہوں نے نبی کریم ﷺ کا زمانہ مبارک پایا لیکن آپ ﷺ کی بات نہ سنی کتنے بد بخت تھے وہ لوگ علماء فرماتے ہیں اگر کسی کوخواب میں بھی نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوگئی اس کی بخشش کے لیے کافی ہے۔ اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائی۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button