ڈومیلی

پیراگون کالج ڈومیلی میں ٹیچرز میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ڈومیلی: پیراگون سائنس کالج میں ٹیچرز میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

ڈائریکٹررانامحمدندیم نے خطاب میں کہاکہ پیراگون سائنس کالج ڈومیلی میں تمام ٹیچروں کی سیلری دس ہزار تک بڑھا دی گئی ہے۔ تمام سٹاف کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا،علاقے کے معززین شخصیات نے شرکت کی اور تمام جملہ سٹاف کی حوصلہ افزائی بھی کی میں سب کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں۔

مزیدکہاپیراگون سائنس کالج ضلع جہلم دن بدن ابھرتا ہوا ادارہ روشن مستقبل کی طرف رواں دواں بے شمار قومی ہیرو پیدا کر رہا ہے۔ اس بار بھی ریکارڈ رزلٹ دیا گیا پری انجینئرنگ میں 1100 نمبروں میں سے 1086اور پری میڈیکل میں 1072 نمبر لیے گئے اور فرسٹ ائیر میں پری میڈیکل 500/505 اور آئی سی ایس 500/510 نمبر لیے گئے۔

اس موقع پرملک واحدبینک منیجر ایچ بی ایل، مشتاق کھوکھر، پروفیسر راجہ خلاق احمد، ملک شہزاد، ملک حسن، مرزا نعمان، چوہدری اسلم، انصار مغل اور پروفیسرز حضرات جن میں پروفیسر رانا محمد نعیم، پروفیسر احتشام گوندل، پروفیسرافراز، پروفیسرحبیب، پروفیسرعمار، پروفیسرجواد، پروفیسرحمزہ، پروفیسر راجہ ماجد، پروفیسر شفیق، پروفیسر تابش جمیل، پروفیسر تنویر، پروفیسر اسد، پروفیسر وقاص، پروفیسر نثار، پروفیسربلال، پروفیسر عمر، ملک محمد علی اور مختلف معززین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے علاقہ ڈومیلی کی سر زمین پر پروفیسر رانا محمدندیم صاحب نے کالج کھول کر علاقے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور ڈومیلی کو چار چاند لگا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میٹرک کے بعد جھلم راولپنڈی میں بچے جا کر پڑھتے تھے اور بعض میٹرک کے بعد ہی بکھر جاتے تھے، آج الحمدللہ یہاں پر بی ایس سی کی کلاس ہوتی ہیں ہر سال سینکڑوں گریجویٹ نکل رہے ہیں۔پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ میں نمایاں کار کردگی حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو نقد کیش اور تعریفی اسناد سے اگلے سال نوازا جائے گا اور ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button