تارکین وطنجہلم

سابق لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان کی چوہدری غلام احمد زمرد سے مانچسٹر میں ملاقات

مانچسٹر: سابق لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان نے پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری غلام احمد زمرد سے مانچسٹر میں ملاقات کی، جہلم فورم کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنے آبائی ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے اس میں سیلاب متاثرین کو مدد کی اشد ضرورت ہے۔ جہلم فورم نے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے بہت اچھی مہم چلائی ہے اور فنڈز اکھٹے کر کے لوگوں کی امداد کی ہے۔

اس موقع پر جہلم فورم کے صدر انور یعقوب چوہدری،شریف یعقوب چوہدری اور مظہر چوہدری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button