جہلماہم خبریں

جہلم کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

جہلم: یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں رد و بدل، دودھ، چائے مہنگی، دالیں، گھی سستا، دودھ 20 روپے لیٹر، چائے 240 روپے فی 450 گرام، ٹی پیک 100 روپے والا 282 روپے مہنگا، برانڈڈ گھی، ٹوتھ پیسٹ، نوڈلز، صابن اور دیگر اشیاء بھی مہنگی کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔ اس سلسلے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں پر عملدرآمد بھی شرو ع کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق1 لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی۔ 450 گرام چائے کی قیمت میں 240 روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 508 روپے سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی جبکہ 100 روپے والا ٹی بیگ 282 روپے تک مہنگا ہوگیا، جس کی قیمت 298 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کر دی گئی۔

علاوہ ازیں 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کرکے قیمت 108 سے بڑھا کر 153 روپے کردی گئی۔1 کلو برانڈ گھی 141 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ مچھر مار لیکوڈ کی قیمت میں 19 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

نوڈلز کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ بیکنگ پاؤڈر، فیس کریم ،صابن ،شیونگ کریم ،شیشہ صاف کرنے والا لیکوڈ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button