
دینہ: ضلع جہلم کی معزز عدالت کا بڑا فیصلہ، دینہ کے دو منشیات فروشوں کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج شہباز ASJ جہلم اسپیشل کورٹ نے تھانہ سٹی میں درج 9C کے مقدمہ میں 2 منشیات فروش کامران عرف مانی ولد منیر احمد ساکن تین پورہ دینہ جس سے 1330 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر 6 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ اور بنیامین ولد ماسٹر الطاف حسین ساکن پنڈ جاٹہ دینہ جس سے 1470 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر 6 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔
جہلم پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنائی۔