سوہاوہ

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، چوہدری سعید صدر جبکہ راجہ سہیل شفیق جنرل سیکرٹری منتخب

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، چوہدری محمد سعید صدر جبکہ راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیشنل گروپ اور جے ایل ایف گروپ کے مشترکہ امیدواروں نے میدان مار لیا۔

چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ صدر منتخب جبکہ راجہ سہیل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

نائب صدر کی امیدوار مس خالدہ ضیاء نے بلامقابلہ بھاری اکثریت سے جیت اپنے نام کر لی۔ عامر سہیل ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button