جہلماہم خبریں

ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی جہلم کے دفتر میں چوری، چور نقدی، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر لے کر فرار

جہلم: ڈپٹی ڈائر یکٹر اصلا ح آبپاشی جہلم کے دفتر میں چوری کی واردات، نامعلوم چور الما ریوں کے تا لے توڑ کر نقدی، قیمتی لیپ ٹیپ اور کمپیوٹر لے کر نو دو گیارہ ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد اقبال خان نے تھا نہ سول لا ئن میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے مو قف اختیار کیا کہ میں ڈھوک جمعہ کا رہائشی ہوں اور دفترڈپٹی ڈائر یکٹر اصلا ح آبپاشی جہلم میں بطور سپریٹنڈنٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں ہمارا دفتر کو ثر کا لو نی میں واقع ہے 11ستمبر 2022ء کو دن ایک بجے کوئی نامعلوم شخص ہمار ے دفتر میں داخل ہوا جس نے دفتر میں مو جود الما ریوں کے تا لے توڑے۔

اسد اقبال نے بتایا کہ دفتر کی کیش تقریبا 50000رو پے، ایک عدد لیپ ٹیپ ملکیتی ڈپٹی ڈائر یکٹر HP-C17 جو تقریبا 125000، دفتری سٹیشنری جس کی مالیت 40000 اور کمپیوٹر ٹونرز مالیتی 20000 چوری کر لئے۔ 11 ستمبر کو اتوار کی چھٹی تھی اور آفس بند تھا اگلے روز جب دفتر پہنچا تو دروازے کھلے تھے اور دفتر کاسارا سامان بکھرا پڑا تھا۔ نامعلوم ملزم کو ہم نے دفتر کے ساتھ مکان میں لگے ہو ئے CCTV کیمرہ میں دیکھا ہے۔

تھا نہ سول لا ئن پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button