جہلم
ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، 28 کمرشل بلڈنگز کے ڈیزائن کی منظوری

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کے لئے موصول ہونے والی 32 درخواستوں پر غور و خوض کیا گیا، 28 کمرشل بلڈنگز کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔
منظور کئے گئے کیسسز میں نجی ہسپتالوں، پٹرول پمپس، میرج ہالز اور دکانوں کے نقشے شامل ہیں، مختلف اعتراضات اور نامکمل کوائف کے بعد 4 کمرشل بلڈنگز کے کیسسز کی منظوری کو التواء میں ڈال دیا گیا۔
اجلاس میں پلاننگ آفیسر محمد داؤ، بلدیاتی اداروں کے چیف افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔