جہلم

جہلم کی لیبارٹریوں میں ناتجربہ کار اور غیر تربیت یافتہ عملہ، صحت کے مسائل جنم لینے لگے

جہلم: شہر اور گردونواح میں موجود لیبارٹریوں میں نا تجربہ کار اور غیر تربیت یافتہ عملے کی وجہ سے صحت کے مسائل جنم لینے لگے، غیرمستند رپورٹس نے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اردگرد کئی لیبارٹریاں قائم ہیں جہاں مختلف امراض کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد لیبارٹریوں میں جدید طبی آلات تجربہ کار اور مستند عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے ان لیبارٹریز کی رپورٹس ناقص اور غیر مستند بتائی جاتی ہیں اور معالجین اور ماہر امراض بھی چند ایک لیبارٹریز کے علاوہ ان رپورٹس پر یقین نہیں کرتے اور انہیں مرضی کے لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کے لئے روانہ کر دیا جاتا ہے۔

شہری و سماجی تنظیموں کی جانب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button